,

سہولیات فراہم کی جائیں تو ملک کے لئے مزید تمغے جیت سکتی ہو ں،ٹوئنکل سہیل

سہولیات فراہم کی جائیں تو ملک کے لئے مزید تمغے جیت سکتی ہو ں،ٹوئنکل سہیل
لاہور(نوائے مسیحی) ایشیئن پاور لفٹنگ مقابلوں میں سونے کا تمغہ حاصل کرنیوالی پہلی پاکستانی مسیحی ایتھلیٹ ٹوئنکل سہیل کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل سطح کی سہولیات فراہم کی جائیں تو ملک کیلئے مزید تمغے جیت سکتی ہوں۔ کوئی بھی کھیل حکومتی سرپرستی اور اسپانسرشپ کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا۔
اگر ہمیں بین الاقوامی معیار کی کوچنگ و دیگر سہولیات فراہم کی جائیں تو ہم ملک کا نام مزید روشن کرسکتی ہیں۔ مزید انہوں نے بتایا کہ قومی ٹیم ایشیاء اوشینا پاور لفٹنگ چیمپیئن شپ میں شرکت کریگی۔ یہ مقابلہ 4سے11دسمبر تک نیوزی لینڈ میں منعقد ہوگا۔ ٹوئینکل سہیل سمیت 9کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی جس میں پانچ مرد جبکہ 4خوتین کھلاڑی شامل ہیں۔