,

مدر ٹریسا کو کیتھولک مسیحیوں کی سینٹ کا درجہ مل گیا

مدر ٹریسا کو کیتھولک مسیحیوں کی سینٹ کا درجہ مل گیا
مدر ٹریسا پہلی خاتون راہبہ ہیں جنہیں ویٹی کن کی جانب سے باقاعدہ سینٹ تسلیم کیا گیا ہے, ویٹیکن سٹی: کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے بھارت میں انسانیت کی بھلائی کے لیے خدمات سرانجام دینے والی راہبہ مدر ٹریسا کو سینٹ کا درجہ دے دیا ہے۔
 غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق مدر ٹریسا کو سینٹ کا درجہ دینے کا اعلان رواں برس 15 مارچ کو کردیا گیا تھا تاہم اس کا باقاعدہ اعلان کیتھولک مسیحیوں کے مرکز ویٹی کن سٹی میں پوپ فرانسس نے ہزاروں افراد کی موجودگی میں اب کیا ہے ۔ اس موقع پر بھارت سے بھی ایک خصوصی وفد وہاں موجود تھا۔ مدر ٹریسا پہلی خاتون راہبہ ہیں جنہیں ویٹی کن کی جانب سے باقاعدہ سینٹ کا درجہ دیا گیا ہے۔ 1910 میں یورپی ملک مقدونیہ کے شہر اسکوپئے میں پیدا ہونے والی مدر ٹریسا کا اصل نام ایگنس گون کابوہیک یو تھا۔ وہ 1949 میں بھارت کے شہر کولکتہ آئیں اور اپنی پوری زندگی غریب اور بیمار لوگوں کی دیکھ بھال کے لیے وقف کردی اور وہیں وہ اس دنیا سے رخصت ہوئیں۔ مدر ٹریسا کو 1979 میں انسانیت کی خدمت پر امن کے نوبل ایوارڈ سے بھی نوازا گیا