ہندو، سکھ اور مسیحی برادری مودی کےاشتعال انگیز بیان کیخلاف سراپا احتجاج

ہندو، سکھ اور مسیحی برادری مودی کےاشتعال انگیز بیان کیخلاف سراپا احتجاج
فضا نور:  لاہور میں بسنے والی مختلف اقلیتوں نے مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں کے قتل عام اور بھارتی وزیر اعظم مودی کے بلوچستان سے متعلق اشتعال انگیز بیان کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔
 شرکاء نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔ پاکستان میں بسنے والے ہندو، سکھ اور مسیحی برادری نے چیئرنگ کراس مال روڈ پر بھارتی وزیر اعظم کیخلاف احتجاج کیا۔ شرکاء نے ہاتھوں میں پاکستانی پرچم اٹھا کر مودی سرکار ہائے ہائے اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔ ہندو اور سکھ رہنما کہتے ہیں کہ پاکستان سب کا ہے اور یہاں بسنے والے تمام مذاہب کے پیروکار ایک قوم کی مانند ہیں۔ مظاہرین نے وزیر اعظم پاکستان سے اپیل کی ہے کہ وہ حکومتی سطح پر مودی سرکار کےبیانات کا منہ توڑجواب دیں تاکہ مستقبل میں اُنہیں ایسی بیان بازی کی جرات نہ ہو۔