,

کراچی:5سالہ مسیحی بچی مالک مکان کے بیٹے کے ہاتھوں زیادتی کا شکار،سنگین نتائج کی دھمکی

کراچی:5سالہ مسیحی بچی مالک مکان کے بیٹے کے ہاتھوں زیادتی کا شکار،سنگین نتائج کی دھمکی
کراچی میں ایک 5 سالہ مسیحی بچی مالک مکان کے بیٹے کے ہاتھوں زیاتی کا نشانہ بنی،مالک مکان اور اسکے والد نے متاثرہ خاندان کو سنگین نتائج کی دھمکی دی ہے کہ وہ انکے خلاف کوئی پولیس کمپلین درج نہ کروائیں۔ ملزم کیخلاف ابھی تک کوئی کاروائی نہیں کی گئی۔
یہ واقع کراچی کے علاقے کورنگی ڈھائی نمبر میں پیش آیا۔  سات دن تک مالک مکان جو کہ ایک بااثر شخصیت ہے اس نے پولیس میں کمپلین کروانے سے بچی کے والدین کو روکے رکھا۔ بااثر مالک مکان اور اسکے بیٹے نے متاثرہ مسیحی خاندان کو سنگین نتائج کی دھمکی کی ہے کہ اگر انکے خلاف کوئی بھی کاروائی ہوئی تو پورے خاندان کو بگتنا پڑے گا۔
متاثرہ خاندان کی اپیل ہے کہ ملزمان کیخلاف کاروائی کی جائے۔