,

پوپ فرانسس کی فرانس میں چرچ پر حملے کی شدید مذمت

پوپ فرانسس کی فرانس میں چرچ پر حملے کی شدید مذمت
پوپ فرانسس نے فرانس میں چرچ پر ہونیوالے سفاکانہ حملے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے،ویٹیکن پریس آفس کے ڈائریکٹر فادر فریڈریکولومباردی نے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ ہمیں خاص طور پر اس وحشیانہ تشدد پر صدمہ ہوا ہے۔ فادر لومباردی کا کہنا تھا کہ پاپائے اعظم اس صدمے میں شریک ہیں جو اس بے معنی تشدد سے ہوا ہے،پاپائے اعظم ہر قسم کی نفرت کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور اس واقعے کا شکار ہونے والوں کیلئے دعاگو ہیں۔
منگل کی صبح کو پاک ماس کے دوران دو مسلح حملہ آور ایک چرچ میں داخل ہوئے اور 84 سالہ فادر جیکولیس ہیمل سمیت چار افراد کو یرغمال بنالیا جن میں دو سسٹرز بھی شامل تھیں۔ حملہ آوروں نے فادر کا گلا کاٹ کر اسے شہید کردیا، چرچ پر اس حملے کی ذمہ داری دولتِ اسلامیہ نے قبول کی ہے۔