,

بابر مسیح نے رینکنگ سنوکر چیمپئن شپ جیت کر قومی نمبر ایک کا اعزاز اپنے نام کر لیا

بابر مسیح نے رینکنگ سنوکر چیمپئن شپ جیت کر قومی نمبر ایک کا اعزاز اپنے نام کر لیا
راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے مسیحی سنوکر کھلاڑی بابر مسیح نے اتوار کے روز کراچی میں منعقد ہونیوالے جوبلی انشورنس سیکنڈ نیشنل رینکنگ سنوکر چیمپیئن شپ کے فائنل میں شرکت کی اور سنوکر کھلاڑی اسد اقبال کے مدّ مقابل ہوئے۔
 ماضی میں 28 سالہ بابر مسیح قومی درجہ بندی میں چوتھے نمبر پر تھے اور اب اس مقابلے کو جیتنے کے بعد وہ قومی درجہ بندی میں پہلے نمبر پر آگئے ہیں۔ قومی سنوکر کی درجہ بندی کے نئے نمبر 1 کھلاڑی بابر مسیح کا کہناتھا کہ میرے اور میرے خاندان کے لئے یہ واقعی ایک اعزاز کی بات ہے اور میں بین الاقوامی سطح پر بھی اپنی بہترین کارکردگی دکھانے کی بھرپور کوشش کروں گا۔