,

نائیجیریا: مجمعے کے ہاتھوں مسیحی خاتون قتل،صدر کی شدید مذمت

نائیجیریا: مجمعے کے ہاتھوں مسیحی خاتون قتل،صدر کی شدید مذمت
ابوجا (آن لائن) نائیجیریا کے صدر محمدو بخاری نے ملک کے مسلم اکثریتی شمالی علاقے میں ایک مجمعے کے ہاتھوں مسیحی خاتون کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ رواداری کا مظاہرہ کریں, نائیجریا میں 74 سالہ مسیحی خاتون بریجِٹ اباہِم کو جمعرات کے روز کانو کے ایک بازار میں ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق قتل کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے. صدر بخاری نے کہا کہ کسی کو بھی قانون کو ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی, کانو کی مذہبی تنظیموں نے بھی اس مسیحی خاتون کے قتل کی مذمت میں مشترکہ بیان جاری کیا ہے۔