پاکستانی

کامران مائیکل نے وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق کی وزارت سنبھال لی

Read in English – Senator Kamran Michael takes up the office of Ministry of Human Rights.

مسیحی سیاستدان اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن سینیٹر کامران مائیکل نے انسانی حقوق کی وزارت سنبھال لی۔ اس سے پہلے وہ پورٹس اینڈ شپنگ کے وفاقی وزیر تھے، اب انکی جگہ میر حاصل بازینجو اس عہدے کو سنبھال رہے ہیں۔
کامران مائیکل ایم۔ایل مائیکل کے بیٹے ہیں اور ایک ممتاز مسیحی راہنما ہیں۔ مارچ 2012 میں کامران مائیکل نے ایک سینیٹر کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔
Kamran Micheal Promoted To Federal Minister of Human Rights in Pakistan
 پاکستان مسلم لیگ (ن)کے 2013کے الیکشن میں جیتنے کے بعد 7 جون 2013 کو انہوں نے وفاقی وزیر برائے پورٹس اینڈ شپنگ کے عہدے کی ذمہ داری سنبھالی۔ اب کامران مائیکل وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔ کامران مائیکل نے 2001 سے 2002 تک ضلعی اسمبلی لاہور کے رکن کے طور پر بھی کام کیا،2002 کے جنرل الیکشن میں پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے اقلیتی غیر مسلم ممبر کے طور پر بھی منتخب ہوئے۔

Related Articles

Back to top button
شیئر کریں