پاکستانی‏مسیحی خبریں

فیصل آباد:کام نہ کرنے پرمسیحی شخص کے اڑھائی سالہ بیٹے کو گولی ماردی

Christians Of Pakistan

Read in English – Faisalabad: A landlord guns down son of a Christian who refused to paint his house.

مالک مکان نے  مسیحی شخص کے اڑھائی سالہ بیٹے کو گولی مارکر موت کے گھاٹ اتار دیا۔اڑھائی سالہ ایان کو 3مئی بروز منگل کو گولی مار کر جاں بحق کردیا گیا۔
مسیحی خاندان سے ایک مقامی رفاہی ادارے ’دی وائس‘نے رابطہ کیااور اس بات کی یقین دہانی کروائی کہ قصور واروں کیخلاف یقینی ایف۔آئی۔آر، رجسٹرڈ کروائی جائیگی۔ننھے آیان کے والد سمسون مسیح نے حاجی رشید نامی ایک شخص کے گھر کام کرنے کے ماہدے پرحامی بھری۔
Persecution of Christians in Pakistan, Urdu Christian News in Pakistanمعاہدے کے مطابق سمسون مسیح کو حاجی رشید اور اسکے بیٹے بشارت کے گھر کو پینٹ کرنا تھا،تاہم سمسون مسیح نے کام کرنا شروع کردیا ۔سمسون مسیح نے کام تقریباََختم کرلیا تھا ،اسلئے اس نے اپنی اجرت کی بات کی۔جس پر حاجی رشید اور اسکے بیٹے بشارت نے اس کو پیسے دینے سے انکار کردیا۔تنازعہ کے بعد سمسون مسیح نے حاجی رشید اور بشارت کے گھرمزید کام کرنے سے انکار کردیا۔
اس کے بعد حاجی رشید اور بشارت سمسون مسیح کے گھر پہنچے اور اندھا دھندھ فائرنگ شروع کردی۔فائرنگ کے نتیجے میں سمسون مسیح اور اسکے والد اسحاق مسیح شدید زخمی ہوگئے،جبکہ سمسون کا سب سے چھوٹا بیٹا اڑھائی سالہ ایان موقع پرہی دم توڑ گیا۔
اس واقعے کی ایف ۔آئی۔آر،سیکشن303،324اور34پی پی سی کے تحت پی۔ایس۔فیکٹری ایریا فیصل آباد میں درج کرلی گئی۔پولیس میڈیکل رپورٹس کا انتظار کر رہی ہے تاکہ مزید کاروائی کی جا سکے۔تاہم قاتل حاجی رشید اور بشارت دونوں کو پولیس نے پکڑ لیا ہے۔

Related Articles

Back to top button
شیئر کریں