

مقتول کے والد سردار مسیح نے بتایا کہ میرے بیٹے کو بے دردی سے محمد حیدر اور اسکے باپ بلا پہلوان نے قتل کر دیا اور کئی گھنٹے میری آنکھوں کے سامنے میرے بیٹے کی لاش کو درخت سے لٹکائے رکھا , لیکن قاتلوں نے مجھے ایک پل کیلئے بھی اپنی بیٹے کی لاش کو نیچے اتارنے نہیں دیا ۔
واقعہ کی تفصیل بیان کرتے ہوئے سردار مسیح نے بتایا کہ ان کے بیٹے قیصر مسیح اور محمد بلا (بلا پہلوان ) کے بیٹے محمد حیدر کے درمیان چھوٹی سی بحث ہو گئی تھی لیکن بعد میں بات اس فیصلہ پر ختم ہو گئی کہ مقتول قیصر مسیح سب کے سامنے محمد حیدر کے پیروں پر گھر کر معافی کی بھیک مانگے,لیکن محمد حیدر اس بات سے مطمئن نہ ہوا کیونکہ وہ اس بات پر غصہ تھا کہ ایک مسیحی لڑکے نے اس سے بحث کرنے کی ہمت کیسے کی ۔
حاصل ہونیوالی معلومات کے مطابق پولیس نے ملزمان کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی اور ٹال مٹول کر رہی ہے اور نہ ہی ابھی تک ملزمان کی خلاف کوئی کیس دائر کیا ہے ۔