,

وفاقی وزیر کامران مائیکل کی گرجا گھروں سے یومِ دعا کے انعقاد کی اپیل

ملک میں بڑھتے دہشتگردی کے خدشات برقرار ہیں۔وفاقی وزیر کامران مائیکل نے اتوار کو ملک بھر کے تمام گرجاگھروں میں امن کیلئے مسیحیوں سے خصوصی دعاؤں کی اپیل کی ہے۔اس سلسلے میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 19فروری بروز اتوار کو پاکستان کیلئے یومِ دعا کا انعقاد کیا جائے۔ سوشل میڈیا پر ایک بیان میں کامران مائیکل نے زور دیا کہ ’آئندہ اتوار کو ملک بھر کے گرجاگھروں میں پاکستان کے امن و استحکام کیلئے تمام پاکستانی مسیحی دعا کریں‘
انکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان بھر کے گرجا گھر حکومتِ پاکستان اور سکیورٹی ایجنسیوں کیلئے دعا کریں جوکہ دہشتگردوں کیخلاف لڑ رہے ہیں۔اسی دوران انہوں نے دہشتگردی کے واقعات میں شہید ہونے والے سکیورٹی اہلکاروں کے غمزدہ خاندانوں کیلئے بھی خصوصی دعاؤں کی درخواست کی۔