چرچ آف پاکستان کا لال گرجاپرقبضہ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

ملتان ڈایوسس چرچ آف پاکستان کے ذمہ داران کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت بشپ آف ملتان لیوراڈرک پال نے کی۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت وقت، چیف جسٹس ثاقب نثار،پولیس اورضلعی انتظامیہ قبضہ مافیا کے سرغنہ عاشرکامران اور شہزاد تنویرسے لال گرجا گھرریلوے روڈ کا قبضہ وا گزارکرائیں۔مرکزی دروازے کے سامنے تعمیردیوارکو گرا کرگرجا گھرکوعبادت کیلئے کھلوایا جائے۔مطالبہ تسلیم نہ کیا گیا توہم ملک گیر احتجاج پرمجبورہوجائیں گے۔مظاہرے میں تاج مسیح، راحیل مسیح،پاسٹراصغرڈیوڈ، پاسٹر کامران، پاسٹر جارج ولیم،پاسٹرنعیم جاوید، پاسٹرراشد انجم، پاسٹرسہراب،یونس ولیم، پاسٹروحید، پاسٹرشمیم برکت ودیگرنے شرکت کی۔