سینیٹر رحمان ملک نے چینی باشندوں کی طرف سے انسانی سمگلنگ کا نوٹس لے لیا

سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئر مین سینیٹر رحمان ملک نے چینی باشندوں کی طرف سے انسانی سمگلنگ کا نوٹس لیا۔جمعہ کو جاری بیان کے مطابق کچھ لوگوں کی طرف سے چینی سفارتخانے کو شکایت کی گئی تھی۔
چینی سفارتخانے نے موصول ہونے والی شکایات پر ایف آئی اے سے رابطہ کیا تھا۔چینی سفارتخانے نے FIA کی مدد کی۔90 فیصد مسیحی لڑکیاں ہیں باقی 10فیصد مسلم ہیں،اس گینگ کی سرغنہ خاتون کو گرفتار کر لیا گیا ہے تفتیش میں 150 لڑکیاں چین لے جانے کا انکشاف ہوا۔ پاکستان میں میرج بیورو کے لئے کوئی قانون نہیں،واقعات میں میرج بیورو اور پادری بھی ملوث تھے. تفصیلات کیمطابق تین پادری گرفتار ہو چکے ہیں۔ ۔۔۔۔ خبر کی مزید تفصیل کچھ دیر بعد دستیاب ہوگی